پاکستان کے ساتھ تعاون و تعلقات کی راہ ہموار کرنے سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا، ایرانی صدر کی محسن نقوی سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی،ملاقات میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے میدان میں پاکستان سے تعلقات گہرے کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانےسے باہمی مفادات یقینی،علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔پاکستان کیساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا، تہران تیار ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی فیلڈز میں تعلقات گہرے کرے۔ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے، ایران تمام شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔تہران سے تعلقات کو جامع انداز سے بڑھانے کیلئے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کےساتھ اقدامات کررہاہے۔محسن نقوی اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اپنے ہم منصب محسن مومنی سے بھی ملے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں