تربت بازار میں بم دھماکہ ،کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ،پولیس ذرائع

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے بیان کے مطابق تربت بازار مین روڈ پر بم دھماکہ کی اطلاعات ملیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید تفصیلات کے دیتے ہوئے ایس ایس پی کیچ نے بتایا کہ دھماکہ مین روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی بم دھماکہ تھا، جس کے نتیجے میں 3 راہگیر زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے 5 دکانیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں