نوشکی میں نامعلوم مسلح افرادکا گھر میں گھس کردو خواتین کا قتل ،پولیس ذرائع

نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کلی مینگل میں دو خواتین کو نامعلوم افراد نے گذشتہ شب ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔قتل کی گئی خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور حفصہ بنت علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو رشتہ میں ماں اور بیٹی ہیں ۔قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں