اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس برسادیا،میڈیا رپورٹ

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور جنوبی لبنان پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔ صیہونی فورسز نے علی الطاہر کی پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس برسادیا۔اس سے قبل گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 افراد شہید ہوگئے تھے۔دوسری جانب ایران کی جانب سے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میںکالعدم تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے دو روز بعد اسرائیل پر حملے کیے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شمالی اسرائیل کو مزید حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی فوج وہاں موجود رکھے گا۔ 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں کم از کم 4300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں