سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کردیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چار ایوی ایشن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کمپنی کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں کے لائسنس نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی پاسداری نہ کرنے پر منسوخ کیے گئے۔ سی اے اے نے اس اقدام کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مقصد ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور حفاظتی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں