بلوچستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9عسکریت پسند ہلاک،سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی ذرائع کے بیان کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوںکے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجگور میں آپریشن عسکریت پسندوںکے سرغنہ سمیت 5 خوارج افراد ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے گاو¿ں میں کامیاب آپریشن میں 1 عسکریت پسندہلاک ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا تھا۔ہلاکعسکریت پسندوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہعسکریت پسندی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر کہا ہے کہعسکریت پسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بلوچستان میں مزید آپریشنز جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں