وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے عسکریت پسندی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے عسکریت پسندی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مو¿ثر روابط ضروری ہیں، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدار ہے۔ بیرونی سرپرستی میں سرگرم عسکریت پسندوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی، وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے عسکریت پسندی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں