امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینکریج سےکیپ نیونیہم جانے والا طیارہ کیپ نیونیہم ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، چارٹرڈ طیارے میں 2 پائلٹ، 6 مسافر سوار تھے۔ چارٹرڈ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں