مستونگ کے علاقے میں شرپسندوں نے ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا ،سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ(این این آئی)سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے میں شرپسندوں نے ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔ گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں این 25قومی شاہراہ پر انجیری کراس اور کھڈ کوچہ کے درمیان ایک پل (کلورٹ) کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعدازاں ٹریفک کو متبادل راستے سے روانہ کردیا گیا ۔حکام کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں