قلات کے قریب مسلح افراد کا ٹرکوں پر حملہ، 6 گاڑیوں کو نقصان

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق قلات کے قریب مسلح افراد نے ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 ٹرکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں