حب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخل ہونے کا سلسلہ بدستور جاری، تیز رفتار ٹرالرنے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

حب(نمائندہ انتخاب)حب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخل ہونے کا سلسلہ بدستور جاری۔ ہیوی ٹریفک کےروک تھام کےلئے بھوانی بائی پاس،حب سٹی تھانہ سے متصل اور حب ناکہ پل پر بیرئیرنصب کرنےکا تجربہ ناکام،حب شہر میں تیز رفتار ٹرالرنے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا موقع پر جاں بحق نعش حب اسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب شہر موندرہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کوکچل ڈالا جس کے نتیجے میں حب کی رہائشی نوجوان عبد المالک موقع پر جاں بحق ہوگیا نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کردی گئی اس حوالے سےحب سٹی پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہےواضح رہے کہ حب ضلع انتظامیہ کی جانب سے دن کے وقت حب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے بھوانی مغربی بائی پاس،حب سٹی تھانہ سے متصل اور حب ناکہ پل پر ہیوی ٹریفک کو روکنے کےلئے بیرئیر نصب کردئیے گئے اور بیرئیر انچارج اور ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ بیرئیر سے ہیوی بڑی گاڑیوں ٹرالرز،ٹرک،ٹینکرز اور دیگر مال بردار گاڑیوں کو حب شہر کے اندر سے گزرنے کےلئے مبینہ طور پر مٹھی گرم کرنے کے عوض چھوڑ دیا جاتا ہے ہیوی گاڑیوں کے حب شہر کے اندر سے گزرنے اور داخل ہونے کے باعث ایک طرف ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے تو دوسری جانب حادثات بھی جنم لینے لگے ہیں گزشتہ روز حب شہر میں تیز رفتار ٹرالر کے ٹکر سے حب کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نوجوان بحق ہوگیامزید برآں حب کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے حب شہر میں ہیوی ٹریفک کے دن کے وقت داخل ہونے اور گزرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں