کوئٹہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ ،ایک شخص ہلاک، دوسرازخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد
کوئٹہ (این این آئی)پولیس کے بیان کے مطابق کوئٹہ میں پولیس اور مبینہ مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار نقدی اور اسلحہ برآمد ۔پولیس اسٹیشن شالکوٹ کے علاقے میں پولیس چیکنگ پوائنٹ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان تیز رفتاری سے جانے والے کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے لالہ بڑیچ نامی شخص جاں بحق جبکہ شفیع اللہ ولد جیلانی کو زخمی حالت حراست میں لیاگیا۔ملزم شفیع اللہ کے خلاف چوری اور ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات درج ہیں۔گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان سے 15ہزار روپے دو پستول بمعہ 7راﺅنڈز برآمد کرلیے گئے ۔مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Load/Hide Comments


