کسی کالعدم تنظیم یا عسکریت پسند ی سے نہیں ڈرتا آخری سانس تک وطن کا حق ادا کروں گا، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ، سابق ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں کسی کالعدم تنظیم ان کی ایجنٹوں ،عسکریت پسندی یا کسی ایسے اقدام سے نہیں ڈرتا جو ملک اور وطن کے خلاف ہو، ان تنظیموں نے میری کردارکشی کرنی ہے ، گالی دینی ہے ، ذاتیات کرنی ہے جو کرنا ہے کرلیں میں اپنے وطن اور پاک سرزمیں کا حق آخری سانس تک پورا کرونگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں