سکیورٹی فورسز کاخاران اور واشک میں آپریشن، 11عسکریت پسند ہلاک،آئی ایس پی آر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن کرکے 11عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔6 ستمبر کو عسکریت پسندوں نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنےکی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کا گھیراو¿ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں آپریشن کے دوران افواج نے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو مو¿ثر انداز میں تباہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ سکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں