7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالرز سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے چوتھے جائزے اور ایک ارب 40 کروڑ ڈالرزکے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے بیک وقت مذاکرات ہوں گے۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری تا جون 2026 کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں