ہرنائی، اسپین تنگی بابیان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے دو بچوں کی لاشیں برآمد
ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی بابیان طورغوڑہ ڈڈرہ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے دو بچوں کی لاشیں برآمدکر لی گئی ہیں ، موسلادھار بارش کے بعد سیلاب مری قبیلے کے دو کمسن بچوں کو بہا لے گیا تھا، جاں بحق بچوں میں ایک چھوٹا بچہ اور ایک بچی شامل ہے، لاشیں کلی سہنی کے قریب ندی کے کنارے سے ملیں، علاقے میں رات گئے موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، مزید بارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


