افغانستان پاکستان سے لڑنے کی غلطی نہ کرے، شکست اس کا مقدر ہوگی، ضیاءلانگو

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان سے جنگ کی تو شکست اس کا مقدر ہوگی پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصل حقائق کو پہچانے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے۔ افغانستان اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی فوج سرحدوں پر مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے۔پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کو بھی جنگ کے عذاب سے نکالے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں