انڈسٹریل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور مفرور ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
کوئٹہ (آن لائن) انڈسٹریل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور مفرور ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی ہدایت پر ایس پی قائد آباد علی رضا، ڈی ایس پی مقصود احمد لغاری کی نگرانی میں ایس ایچ او خیر محمد نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ساجد کو گرفتا رکرکے اسلحہ، ایمونیشن برآمد کرلئے جبکہ دوسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


