بلیدہ، الندور میں گھر پر راکٹ حملہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
بلیدہ(انتخاب نیوز) بلیدہ کے علاقے الندور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر راکٹ حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے الندور میں نامعلوم مسلح افراد نے رحمت ولد رفیق کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد شامل ہیں، جبکہ شیہک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر سکنہ الندور زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


