ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو بازیاب ہوگئے، کمشنر رخشان کی تصدیق

کوئٹہ (این این آئی) ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے۔ کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ان کے دو محافظ اور ایک رشتہ دار سمیت بیس ستمبرکومسلح افراد نے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے برشونکی کے مقام پر اغواکیا تھا بعد میں ان کے دو محافظوں کو اغوا کاروں نے رہا کردیا تھا ڈی سی اور انکے ساتھی نصر اللہ کی بازیابی کیلئے سیاسی،قبائلی اور انتظا می اثر و رسوخ بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے مغوی ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے ۔

میڈیا معاون برائے وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بحفاظت بازیابی خوش آئند ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بازیابی پر اطمینان ہے، سرکاری افسران اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں