پنجگور میں کھجور اور زیتون کے مختلف اقسام کی نمائش

پنجگور (نمائندہ انتخاب ) پنجگور میں ایک روزہ کجھور اور زیتون میلہ کا انعقاد مختلف اقسام کے کجھوروں کی نمائش مقامی سطح پر کجھور اور زیتوں کے تیار کردہ پراڈکٹس لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئے اسٹالوں میں رش کا سما باندھا رہا کمانڈنٹ پنجگور ریفل اور ڈپٹی کمشنر نے میلہ کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ پنجگور رائفل وائس چانسلر مکران یونیورسٹی پنجگور اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر موجود تھے میلے کے انتظامات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور نظام رحیم کے زمہ تھے عام کاشتکاروں سمیت کالجز یونیورسٹی اور اسکولوں کے طلبہ وطالبات محکمہ زراعت کے آفیسرز ماہرین اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں میلے میں جلوہ گر تھے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ کجھور اور زیتون میلہ کے انعقاد سے نہ صرف مقامی پیداوار کجھور اور زیتون کی پبلسٹی ہوگا بلکہ اس طرح کے پروگراموں سے کاشتکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوسکے گا جو کجھور اور زیتوں سے منسلک ہیں پنجگور میں ضلعی سطح پر کجھور اور زیتون میلہ کے دوران مختلف شخصیات نے اس طرح کے پروگراموں کو وقت کی ضرورت قراردیا اور کہا کہ پنجگور میں ایک سو سے زائد اقسام کی کجھورین ہیں موزاتی جو تمر پنجگور کے نام سے جانا جاتا ہے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اسکی بڑی مانگ ہے اسی طرح زیتون کی بھی بڑے پیمانے پر کاشت ہے ساڑھے تین لاکھ کے قریب درخت لگائے گئے وہ فروٹ دینا بھی شروع ہوگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں