حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
وشنگٹن(ویب ڈیسک)مشرق وسطی میں ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کےخطرات پرامریکا نےاپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان، شام سمیت 12 ممالک کے امریکی سفارتخانوں سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش کے حوالے سے باخبر رہیں اور مشرق وسطی کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
Load/Hide Comments


