حب ،کوئٹہ کراچی شاہرا ہ پر حادثات و واقعات میں اضافہ ،ایمرجنسی کی فقدان ، زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جانے لگا

حب(نمائندہ انتخاب ) ضلع حب ولسبیلہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہN25پر حادثات وواقعات میں اضافہ ،اسپتالوں میں جدید سہولیات کا فقدان ،ایمرجنسی کی صورت میں حادثات میں زخمیوں کو حسب روایت فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کیا جانے لگا ،ضلع حب و لسبیلہ جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال و ٹراما سینٹر اور برن سینٹر سے محروم ،رواں ماہ حب و لسبیلہ سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مختلف حادثات میں تقریباً20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں 3دن قبل اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب ویگن اور کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ ہفتہ کی شب بھی مذکورہ مقام پر ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان بازی کی ہار گیا اسی طرح سے دیگر مختلف حادثات میں ضلع حب ولسبیلہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں اور معجزانہ طور پر مسافر محفوظ رہے جبکہ مسافر گاڑی جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ گاڑی کے زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو ئے ضلع حب ولسبیلہ سے گزرنے والی N25شاہراہ پر پیش آنے والے حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوکر اپاہج کی زندگی گزار رہے ہیں اس حوالے سے ضلع حب ولسبیلہ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع حب ولسبیلہ کے درمیان سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی شاہراہ N25سنگل ہونے کے باعث حادثات وواقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے رواں ماہ حب ،گڈانی ،وندر ،اوتھل،بیلا کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں تقریباً20سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آیا ہے جن میں جاں بحق و زخمیوں میں خواتین ،بچے ، نوجوان ،عمر رسید ہ افراد شامل ہیں اسی طرح سے تین دن قبل اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا حب سے بیلہ جانے والی مسافر بردار ویگن اور گوادر سے کراچی آنے والی کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ویگن سوار 13افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں اور درجنوں افراد شدید زخمی ہو ئے افسوس کا مقام یہ ہے کہ اوتھل لسبیلہ کا ڈویڑن کا ہیڈ کواٹر کہلاتا ہے لیکن اسپتال میں جدید سہولیات کے فقدان کے باعث زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا اسی طرح سے وندر ،بیلہ اور حب کے قریب بھی ٹریفک حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات رپورٹ ہو ئی ہیں رواں ماہ وندر کے قریب تیز رفتار کوچ اور موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافر کوچ جھل کر خاکستر ہو گیا اور موٹر سائیکل سوار جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے ضلع و لسبیلہ سے گزرنے والی N25شاہراہ پر ٹریفک حادثے اور گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو ا ہے لیکن جدید طرز کے اسپتال نہ ہونے کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے جھلسنے کی صورت میں برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے واقعات میں جھلس کر زخمی افراد کو کراچی سول اسپتال برن وارڈ منتقل کیا جاتا ہے ضلع حب ولسبیلہ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع حب و لسبیلہ میں جدید طرز سہولیات سے آراستہ اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب حادثات ووقعات او ر ایمرجنسی کی صورت میں لائے جانے والے زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجہ کی سہولت میسر نہیں تو دوسری جانب مختلف بیماریاں میں مبتلا مریضوں کو بھی ریفر لیٹر دینے کے بعد کراچی و حب کے پرائیوٹ اسپتالوں کا رخ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے ضلع حب ولسبیلہ میں جدید طرز و سہولیات سے آراستہ اسپتال،ٹراما سینٹراور برن سینٹر کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے حب ولسبیلہ سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ڈبل روڈ تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں