حب کے قریب کراچی لکی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیپلزپارٹی کے رہنماء برکت علی نادر رونجھو موقع پر جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب ) حب کے قریب کراچی لکی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء برکت علی نادر رونجھو موقع پر جاں بحق ،نعش کراچی اسپتال منتقل ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی بعدازاں مرحوم کی نماز جنازہ حب میں ادا کردی گئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز حب کے قریب کراچی لکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں حب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر رہنماء و رونجھو قبیلے کی سرکردہ شخصیت برکت علی نادر رونجھو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کراچی سول اسپتال منتقل کردی بعدازاں قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید برآں مرحوم برکت علی نادر رونجھو کی نمازجنازہ ہفتہ کی شب حب میں ادا کردی گئی جس میں مختلف سیاسی وقبائلی شخصیات ،سرکاری افسران ،صحافیوں سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔(فوٹو کے ساتھ )

اپنا تبصرہ بھیجیں