برج عزیزڈیم کی تعمیر، معاملات کو باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، بی این پی
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے خدشات و تحفظات ہیں اسی طرح نوشکی و چاغی کی آل پارٹیز سیاسی قبائلی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کو بھی اس ڈیم کی تعمیر کے بعد زرعی زمینیں متاثر ہوں گے نوشکی و چاغی کے زمیندار کسان سمیت تمام طبقہ فکر عوام سراپا احتجاج ہیں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا مرکزی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے احساس و مشکلات و مسائل کو سمجھیں بی این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے آواز بلند کی ہے مگر برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کے مصروف ماہرین بھی اس کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ لاکھوں ایکڑ زمینیں بنجز ہو جائیں گی زمینداروں و کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حقیقی و عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں حکومت وقت عوام کی مشکلات احتجاج کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائے جس سے عوام مزید پریشانیوں کا شکار ہوں چھوٹے بڑے ڈیمز ضرورت بنائے جائیں لیکن مثبت اور منفی نقصانات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے حکومت اور ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ وہ حقیقی ترقی و خوشحالی تب ہی ممکن ہے جو عوام کے احساسات جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے بنائے جائیں برج عزیز خان ڈیم کی رپورٹ بنانے تعمیر کرنے سے پہلے سے تمام معاملات کو باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے اس کے برعکس بی این پی نوشکی چاغی کے عوام طبقہ فکر کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کو ترجیح دیں گے۔


