ترک حکومت اور کردباغیوں کے درمیان تنا ؤمیں اضافہ،700 افراد گرفتار

بغداد:شمالی عراق میں تیرہ ترک مغویوں کی ہلاکت کے بعد ترکی اور کردوں کے مابین تنا ؤمیں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے تقریبا چالیس شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے سینکڑوں افراد کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ مبینہ روابط کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کردوں کی حمایتی اور اپوزیشن جماعت ایچ ڈی پی کے رہنما بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر سات سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے متعدد ہتھیار اور اہم دستاویزات بھی قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں