ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈبرن چھٹیوں پر چلے گئے

گرانٹ بریڈبرن ان دنوں نیوزی لینڈ پہنچنے پر ضروری قرنطینہ کی مدت پوری کررہے ہیں اور وہ چار ہفتے کی سالانہ چھٹیوں پر گئے ہیں کیونکہ وہ کرسمس پرچھٹیوں پر نہیں جاسکے تھے۔
اس سے قبل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد بھی دسمبر میں انگلینڈ چھٹیاں گزارنے گئے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔
بتایا گیا ہے کہ فیملی مسائل کے باعث محمد زاہد نے واپس آکر ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں اور اب ان کی جگہ نئے بولنگ کوچ کی تلاش کی جائے گی۔
دوسری جانب ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ثقلین مشتاق پی ایس ایل کے دوران ٹی وی پر تبصرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں