کوئٹہ، لینڈ مافیاکیخلاف کارروائی، سرکاری ونجی اراضی واگزار

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ پولیس نے نواں کلی میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وسیع سرکاری ونجی اراضی واگزار کرادی ایس ایس پی آپریشن پولیس کے مطابق گزشتہ رو ز انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہررائے کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے نواں کلی میں لینڈ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران وسیع سرکاری اور نجی اراضی واگزار کرائی گئی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواں کلی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہواتھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں