تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے، بے جا تنقید درست نہیں، شہر یار آفریدی
اسلام آباد،وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے، بے جا تنقید درست نہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ سب مسلمان اور پاکستانی ہیں، کسی بھی مسلک کو کرونا سے جوڑ کر ملک میں انارکی نہ پھیلائی جائے، سب نے ملکر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تبلیغی جماعت پر بے جا تنقید درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے جو کبھی رنگ نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑے۔
Load/Hide Comments