کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئرآگئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کل پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔
پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا جب کہ 4 روز بعد دوبارہ تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں