پاکستان تحریک انصاف والے اپنی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے اپنی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو عوامی میدان سجے گا جس میں ن لیگ کی فتح ہوگی، حلقے کے لوگ نواز شریف کو جتوائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عوامی میدان سے بھاگ چکے ہیں، تحریک انصاف والے مقدموں کے پیچھے چھپتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این 75 الیکشن کو سازش کے تحت چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت شامل نہیں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں