لسبیلہ، صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم جاری

صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں لسبیلہ بھر کے مختلف شہروں میں تقریبات اور ریلی کا سلسلہ جاری ہے داخلہ مہم کے سلسلے میں بیلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف، ڈی او بیلہ امیربخش رونجھو پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی ڈسٹرکٹ مینیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف فیض الرحمن بلوچ کی قیادت میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی اسکول کے طلباء سمیت علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی بیلہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی او تعلیم، پرنسپل حاجی نوید احمد ہاشمی اور فیض الرحمن بلوچ ویگر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے مقررین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے سے جہالت کا خاتمہ اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ایمر جنسی انرولمنٹ کمیشن کا مقصد نہ صرف 4-16سال تک کی عمر کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے بلکہ جو بچے کسی وجہ سے تعلیم چھوڑ گئے ہیں ان کو دوبارہ سکولوں میں لا کر تعلیم دلوانا ہے اس ریلی کا مقصد بچوں کی داخلہ مہم کے لیے شعور اور آگاہی پھیلاکر اس مہم کو گلی گلی تک پھیلانا ہے تاکہ کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں