کوئٹہ،کوئلہ کان میں پھنسے 6 کان کن جاں بحق، 2کو زندہ بچالیا گیا

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کے کان میں حادثے میں جاں بحق 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ ڈی جی PDMA بلوچستان نصیر احمد ناصر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے تقریبا 50 کلومیٹر دور مشرق میں مارواڑ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس میتھن کے باعث 8کانکن حادثے کا شکار ہوگئے۔جس پر پی ڈی ایم اے بلوچستان اور دوسری متعلقہ اداروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور کئی گھنٹوں طویل اور سخت آپریشن کے بعد 6کانکنوں کی نعشیں نکال لی گئی جبکہ 2کانکنوں کو بحفاظت ریسکو کیا گیا جنہیں علاج معالجے کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا حادثہ میں جاں بحق 6 کان کنوں کی ڈیڈ باڈیز کو آبائی علاقوں کو روانہ کیا جا رہا ہے جاں بحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ،مسلم باغ اور چمن سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں