سندھ میں کل 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
سندھ حکومت نے جمعہ کوصوبے میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کوئی دکان کھلی گی نہ ٹرانسپورٹ چلے گی، جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن دکانوں کو لاک ڈاؤن کے عرصے میں شام 5 بجے تک کھلنے کی اجازت دی گئی ہے وہ صرف جمعہ کو شام ساڑھے 6 بجے تک کھلی رہ سکیں گی، جبکہ دودھ کی دکانیں صبح 5 سے رات 8 بجے تک کھلیں گی۔ نوٹی فکیشن میں لاک ڈاؤن کے عرصے کے لیے عائد کی گئی دیگر پابندیوں کو دہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مساجد میں پیش امام، موذن اور عملے کے 3 سے 5 افراد کو باجماعت اجازت ہوگی، جبکہ تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی
Load/Hide Comments