کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی البتہ حق دفاع کو ضرور استعمال کیا ہے، ایران
تہران، ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی جنگ میں ابتدا نہیں کی البتہ حقِ دفاع کو ضرور استعمال کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جھوٹ بولتا ہے، دھوکا دیتا ہے اور ایرانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ایران نے کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی البتہ اپنا دفاع ضرور کیا ہے۔صدر ٹرمپ کے ایران پر ’پراکسی وار‘ کے الزام کے جواب میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کی باتیں نہ کریں، ایران کی عراق سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں پراکسی یا حامی قوتیں نہیں البتہ دوست ضرور ہیں۔
Load/Hide Comments