کراچی، رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار جاں بحق متعدد زخمی
کراچی،(انتخاب نیوز)ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اورنگی ٹاون میں رینجرزکی گاڑی پردستی بم سے حملہ ہوا، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ گشت پر تھی نامعلوم افراد دستی بم حملہ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، حکام نے حملے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ایک رینجرز اہلکار جاں بحقاور6دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے میں رینجرز گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث رینجرز اہلکاروں کے جانی نقصانات میں اضافے کے امکان کا اظہار کیا جارہا ہے
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
Load/Hide Comments


