سینیٹ انتخابات، 7ووٹ کم پڑنے مولانا پی ڈی ایم جماعتوں پر برس پڑے

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 7ووٹ کم پڑنے پر پی ڈی ایم جماعتوں پر برس پڑے،پی ڈی ایم اجلاس میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے ووٹ لیا اور ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیا؟ ان 7ووٹوں کا جواب کون دے گا؟انہوں نے کہا کہ 7ووٹ جو حکومتی امیدوار کو پڑے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے جواب دیا کہ تمام پارٹیاں اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں