پنجاب میں 920افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب نے اب تک ٹوٹل 17063 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 920 مثبت جبکہ 16 ہزار 149 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب نے اب تک کورونا وائرس کے ٹوٹل 17063 ٹیسٹ کیے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی لیب میں 4ہزار39 ٹیسٹ، نشتر اسپتال ملتان میں 500 ٹیسٹ جبکہ شوکت خانم اسپتال میں 2238 ٹیسٹ کیے گئیہیں۔وزیر صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ لیب اسلام آبا د میں 2980 ٹیسٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں کورونا وائرس کے 7312 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کیے گئے کورونا وائرس کے 17063 ٹیسٹ میں سے 920 مثبت جبکہ 16 ہزار 149 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں