ٹوئٹر پر مہوش حیات کے نام کے آگے لکھے ’TI‘ کا مطلب کیا ہے ؟

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نام کے آگے (TI) لکھنےکا مطلب بتادیا۔
مہوش حیات نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو میزبان نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق ایک سوال کیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے ناکہ تحریک انصاف۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز )لکھا ہوا ہے۔
بعد ازاں میزبان واسع چوہدری نے مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا۔
اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔
خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TIسے مراد تحریک انصاف ہے جس کا مطلب ہے کہ مہوش حیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے
اداکارہ مہوش حیات کو2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں