کورو نا،پاکستانی نژاد برطانوی نرس انتقال کرگئیں
لندن،لندن میں کورونا وائرس کی شکار پاکستانی نڑاد برطانوی نرس اریما نسرین انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریما کا انتقال والسال مینر ہاسپٹل میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے کام کررہی تھی۔اریما میں 13 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال میں رکھا گیا۔پاکستانی نڑاد برطانوی نرس تین بچوں کی ماں تھیں۔
Load/Hide Comments