پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی
راولپنڈی:ضلعی انتظامیہ نے پاکستان پیلزپارٹی کو 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی میں برسی منانے کی اجازت نہیں دی۔پیلزپارٹی کی جانب سے4 اپریل کوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔
انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ہر قسم کی سیاسی، سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔
چند روز قبل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جماعت اسلامی کو بھی لیاقت باغ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واضح کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 28 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔


