چین میں کورونا سے ہلاکتوں پر 3منٹ کی خاموشی
بیجنگ:چین میں کورونا وائرس کے سبب ہونیوالی ہلاکتوں پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے،ہفتے کی صبح چین کے تمام شہروں میں 3 منٹ کے لیے تمام نظام زندگی روک دیا گیا اور لوگوں نے اپنے کام چھوڑ کر ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ کورونا سے ہلاک ہونے والیطبی عملے کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران چین میں صرف4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 21 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
Load/Hide Comments