کورونا وائرس، مزید مالی مدد درکار ہے، اقوام متحدہ

جنیوا:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کے لیے عطیہ دہندگان تاحال تقریبا 40 کروڑ ڈالر دے چکے ہیں، تاہم مزید سرمائے کے حصول کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجاریک نے کہ مخیر عطیہ دہندگان نے 40کروڑ 37 لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جاپان سب سے زیادہ رقم 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر عطیہ دے کر سرفہرست ہے جبکہ کویت، یورپی یونین اور جرمنی سر فہرست 5 عطیہ دہندگان میں شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سخاوت کا مظاہرہ کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے نمٹنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہر ایک اس کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہوتا۔اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں عالمی برادری سے یہ کہتے ہوئے رقم کی فراہمی کی درخواست کی تھی کہ وائرس کے پھیلا پر قابو پانے کے منصوبہ کردہ اقدامات نافذ کرنے کے لیے دو ارب ڈالر مالیت کے مساوی سرمایہ درکار ہو گا۔