ڈیرہ مراد جمالی، قتل کے کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

ڈیرہ مرادجمالی:خان پور پولیس نے قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ایک روز قبل خان پور پولیس تھانہ کی حدود میں ملزم صابر علی لغاری نے سیا ہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے مسماۃ افروز کو قتل اوران کے آشنا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی تمبو ارشاد علی گولہ کی نگرانی میں ایس ایچ او خان کوٹ غلام حیدر منجھو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک مکان پر چھاپہ مارکر مرکزی ملزم صابر علی کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں