آل ملازمین گرینڈ الائنس کی کال پر ڈیرہ اللہ یار میں احتجاج

ڈیرہ اللہ یار:آل ملازمین گرینڈ الائنس کی حمایت میں پٹوار سرکل میں قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا پٹوار سرکل ڈیرہ اللہ یار میں پٹواریان و قانونگویان نصیرآباد کے ڈویژنل صدر حاجی عبدالغنی چاچڑ پٹوار ایسوسی ایشن جعفرآباد کے صدر رضا محمد کنرانی نائب صدر انیش کمار شوکت علی، محمد صلاح کی قیادت میں پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کی اس موقع پر حاجی عبدالغنی چاچڑ انیش کمار رضا محمد کنرانی بخت علی ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاہم بلوچستان حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے مختلف محکموں کے ہزاروں ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے دو روز سے دارالحکومت کوئٹہ میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں حکومت گرینڈ الائنس ملازمین کے مطالبات منظور نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ آل ملازمین گرینڈ الائنس کے مطالبات کے حق میں پٹوار سرکل میں قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے جب تک حکومت مطالبات تسلیم کرکے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی جاری رہے گی دریں اثناء پٹوار سرکل میں قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کے باعث زمینوں کے کھاتوں فرد کے حصول کے لیے آنے والے سائلین رل گئے تحصیل جھٹ پٹ کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد دفتر کی تالہ بندی کے بعد مایوس لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں