امریکا کا میانمارسے جمہوریت کی بحالی تک تجارتی معاہدہ معطل
رگون:امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں جاری مظاہروں کے خلاف فوج کی پرتشدد کارروائیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور میانمار کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کر دیا ہے، معاہدہ2013 میں طے پایا تھا، تجارتی معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا، جب تک میانمار میں دوبارہ جمہوری حکومت کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا۔عالمی میڈیا کے مطابق میانمار میں ویک اینڈ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک سو سے زائد مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے، فوج کی طرف سے یکم فروری کو اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک ملک میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


