فریقین صدارتی الیکشن پر راضی ہوجائیں تو عہدہ چھوڑ دوں گا،اشرف غنی
دوشنبے: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے لیے فریقین راضی ہوجاتے ہیں تو وہ عہدے سے سبکدوش ہوکر جانشین کو اختیار سونپ دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ایشیائی ممالک کی علاقائی سربراہان کا اجلاس تاجکستان میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کے انعقاد کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور اس کے لیے عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار کو ہوں۔
صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز میرے منتخب جانشین کو اختیار سونپنا ہوگا تاہم افغان صدر نے نگراں حکومت کے قیام کی امریکی تجویز کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
Load/Hide Comments


