چیئرمین بلاول نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں،شازیہ مری
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پیپلزپارٹی کی قوت ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے نوجونوں کو ملازمتیں دی ہیں،نوجوانوں کو ملازمتیں دینے سے انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس اپنے نانا شہید کا منشور ہے،نوجوان اپنے روشن مسقبل کے لییبلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں
Load/Hide Comments


