فورسز کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 مئی کو خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مو¿ثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران ایکد دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


