نیشنل پارٹی ایسٹر کے اس پر مسرت موقع پر مسیح برادری کے ساتھ ہے۔،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں مسیح برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایسٹر کے اس پر مسرت موقع پر مسیح برادری کے ساتھ ہے۔مذہبی تہوار کوئی بھی ہو کئی بھی ہو وہ خوشیوں کا سبب بلکہ خوشیوں کو ساتھ منانے کا درس لیکر آتا ہے۔جو یکجہتی پیار و محبت کی زریں اصولوں کو شدت سے اجاگر کرتا ہے۔نیشنل پارٹی ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پارٹی کے شہید رہنماء ہینڈری مسیح بلوچ کی قومی جدوجہد کو نہ صرف مسیح برادری بلکہ بلوچستان کے عوام کے لیے مشعل راہ ہے۔نیشنل پارٹی شہید رہنماء کی جدوجہد کو فراموش کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ مسیح برادری کا ملک اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات ہے۔بدقسمتی سے ان کی خدمات کو اس انداز سے سہرایا نہیں گیا جو ان کا حق تھا۔بیان میں کہا گیا کہ مذہبی تہوار میں عقائد و تعلیمات کی روشنی میں خصوصی عبادت و دعائیہ تقاریب منعقد ہوتی ہے نیشنل پارٹی ایسٹر کے خوبصورت تہوار پر مسیح برادری سے اپیل کرتی ہے کہ اپنی عبادت میں بلوچستان کے تحفظ و استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلیے دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں